راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ میں بہت وقت ہے ضرورت پڑی تومدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کرینگے، اسد عمر، جنرل راحیل شریف موٴثرآرمی چیف ہیں ،ان کی کارکردگی پرکوئی شک نہیں، پرویزمشرف نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات جلدی میں کردی، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے ضرورت پڑی تومدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف کے بیان پرردعمل میں اسد عمرنے کہاکہ جنرل راحیل شریف موٴثرآرمی چیف ہیں ،ان کی کارکردگی پرکوئی شک نہیں تاہم پرویزمشرف نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات جلدی میں کردی ۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کی مدت ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے اگراس وقت ضرورت پڑی توان کی مدت میں توسیع کی حمایت کریں گے