قطر حکومت کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی آٹھ لگژری بسیں پی آئی اے حکام کے حوالے

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)قطر حکومت کی جانب سے دو سو ملین مالیت کی پاکستان کو تحفے میں دی جانے والی آٹھ لگژری بسیں اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پی آئی اے حکام کے حوالے کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اس موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان شیر علی خان نے بتایا کہ یہ بسیں قطر حکومت نے وزیراعظم پاکستان کو پی آئی اے کیلئے تحفے میں دی ہیں یہ دنیا کی جدید ترین بسیں ہیں جو مسافروں کو جہاز سے ٹرمینل تک پہنچاتی ہیں اور ان بسوں میں خود کار سسٹم ہونے کے باعث معذور افراد بھی اس سے مستفید ہونگے ۔

اس موقع پر ائرپورٹ سٹیشن منیجر احسن اقبال نے پی آئی اے کے منیجر ٹیکینیکل گراؤنڈ سعادت احمد کو بسوں کی چابیاں حوالے کیں پی آئی اے کے ترجمان نے صحافیوں کو بسوں کا تفصیلی معائنہ کروایا اور ان کی آفادیت سے آگاہ کیا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جوائنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن فریحہ شاہ اور دیگر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :