بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت تین افراد شہید

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر میں جاری بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی سمیت تین افراد شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام کوٹلی نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھرہوتی گاؤں میں شہری آبادی و نشانہ بنایا جس کے باعث 35 سالہ یامین، 13سالہ لائبہ اور 20سالہ ادریس شہید ہوگئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارتی توپوں کے منہ بند کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :