جنگی جنون برقرار،بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ،ایک جوان شہید ہوگیا ، پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا

بدھ 16 ستمبر 2015 09:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2015ء) بھارت کا جنگی جنون برقرار ‘ بھارتی فوج نے کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تازہ بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا‘ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے منگل کے روز بٹل سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے‘ اس دوران پاک فوج کا ایک جوان موقع پر شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل گوپس سے بتایا گیا ہے۔ شہید سپاہی شمس کی عمر 20 سال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :