لاہور، رائیونڈمیں پولیس کا سرچ آپریشن مدارس طلبا کے کوائف کی چیکنگ

منگل 15 ستمبر 2015 09:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء ) لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن، مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی بھاری نفری نے رائیونڈ سٹی میں سرچ آپریشن کیا، جس میں مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران رائیونڈ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے کوائف بھی چیک کیے گئے تاہم پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :