بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی، نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپر جوابی کارروائی، بھارتی توپوں کے منہ بند کرادیئے

منگل 15 ستمبر 2015 09:37

راولپنڈی / کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2015ء) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی پاک فوج نے بھرپر جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کے منہ بند کرا دیئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پیرکے روز نکیال سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ ار گولہ باری کی جس پر پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپوں کے منہ بند کردیئے۔