اسلام آباد میں سرچ آپریشن،190کلو بارودی مواد برآمد، 6دہشتگردوں سمیت 65گرفتار،پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں اور اسلام آ باد پو لیس کے کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ نے تھا نہ ترنول کے علا قہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ، گرفتار6دہشتگرد خفیہ مقام پر منتقل،ملزمان کے قبضہ سے190 کلوایکسپلوزو،170 میٹر پرائما کارڈ،1250 بوتل شراب ،ایک کار،08 کلا شنکو فیں ، 7MM گن01 عدد،اور دیگر اسلحہ بر آمد

اتوار 13 ستمبر 2015 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)حساس اداروں اور رینجرز نے صدر زون میں سرچ آپریشن کے دوران اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا ،190کلو بارودی مواد برآمد کرکے 6دہشتگردوں سمیت 65مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر رات گئے کیاگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں اور اسلام آ باد صدر زون پو لیس کے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپو زل اسکو اڈ نے تھا نہ ترنول کے علا قہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

دوران سر چچھ دہشتگردوں سمیت پینسٹھ مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیاجبکہ چھ دہشتگردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔ ایس پی صدر زون رضوان عمر گوندل نے بتا یا کہ ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں اسلحہ وایمو نیشن ،190 کلوایکسپلوزو،170 میٹر پرائما کارڈ،1250 بوتل شراب ،08 گیلن شراب،02 چوری شدہ موٹر سائیکلز ،ایک کار،08 کلا شنکو فیں ، 7MM گن01 عدد،222 بور گن01 عدد،ایم16 بور گن 02 عدد،رپیٹر گن02 عدد،کاربین 01 عدد،21 پسٹلز، 12بو ر گنیں07 عدد، پمپ ایکشن گن02 عدد اور 1886 روند بر آمد کرلئے ہیں مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں کہ ان کا دیگر جر ائم پیشہ افراد ، کا ر لفٹر ، راہزنی گر وہو ں کے سا تھ روابط تو نہیں۔

(جاری ہے)

ترنول اور گردونواح کی عوام نے اس سر چ آ پر یشن پر اعتماد کا اظہا ر کیا۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کے دوران حر است میں لیے گئے تما م مشتبہ افراد کے مکمل کو ائف حاصل کئے جا رہے ہیں اور ان کے موبا ئل فون کا ریکا ر ڈ بھی حاصل کیا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس نے جد ید ٹیکنا لو جی سیل قائم کیا ہے جس کے ذریعے سے جر ائم میں منسلک افراد کو مو با ئل فون اور ان کو رابطو ں سے ٹر یس کیا جا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ اس آ پر یشن کے دوران مشتبہ گا ن سے بر آمد ہو نے والے مو با ئل فو ن کو اس جد ید سسٹم کے ذریعے چیک کیا جا ئے گا کہ ان کا دیگر جر ائم پیشہ افراد جیسے کا ر لفٹر ، راہزنی گر وہو ں کے ساتھ روابط تو نہیں اور اس عمل کو جد ید سا ئنسی خطو ط سے آ گے بڑھا یا جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :