اسلام آباد ،جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ، 2روز میں9افراد گرفتار ،جعلی شناختی کارڈ بنانے، ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، وزیر داخلہ

اتوار 13 ستمبر 2015 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے 2روز میں9افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے،وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،وزارت داخلہ کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی،اب تک4افغان باشندے،3نادرا کے ملازمین ،ایک پولیس اہلکار اور ایک سہولت کار کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کرنے والے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :