جنوبی وزیرستان:امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک،2 زخمی،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ کے ”خطاب“ گروپ سے ہے،آرمی پبلک سکول اور بنوں جیل حملوں میں ملوث تھے،پولیٹیکل انتظامیہ

اتوار 13 ستمبر 2015 10:12

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2015ء)پاک افغان سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشت گردہلاک اور2 زخمی ہوگئے ،دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی مکمل طور پرتباہ ہوگیا،ہلاک ہونے والوں کا تعلق القاعدہ کے ”خطاب“ گروپ سے ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان کے خفیہ مقام پر امریکی جاسوس طیارے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ”خطاب “ گروپ سے ہے ،امریکی جاسوس طیارے کی کئی گھنٹے پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، پولیٹیکل انتظامیہ نے امریکی جاسوس طیارے کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں انتہائی مطلوب 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور2 زخمی ہوئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد آرمی پبلک سکول اور بنوں جیل حملے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے،واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں جس میں 2 اہم کمانڈروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔