حکومت پاکستان کا صنعت کاروں اور تاجر برادری کو مزید مراعات دینے پر غور

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) بین الاقوامی اقتصادی مارکیٹ میں بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت پاکستان اپنے صنعت کاروں اور تاجر برادری کو مزید مراعات دینے پر غور کر رہی ہے تو دوسری طرف پاکستان بھارتی برآمد کندگان کی حوصلہ شکنی کیلئے ان پر پاکستان ٹیرف یا نان ٹیرف کے نام پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے باعث پاکستان کے برآمد کنندگان اور تاجر برادری نے بھارتی درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا جس پر حکومت پاکستان بھارتی درآمدات پر مکمل پابندی لگانے کے حوالے سے غور کر رہی ہے۔

تاہم پاکستان معیشت کو اور اپنی درآمدات کو عالمی مارکیٹ میں بہتر بنانے کے لئے تمام تر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدوجہدکر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صنعت کاروں اور کاروبار کمیونٹی کو اس عمل میں بہتر کردار ادا کرنے کے لئے کئی مراعات جس میں گیس بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک سطحی اجلاس جس میں تمام وزاراء بیورو کریٹس سمیت ملک کے بڑے صنعت کاروں نے شرکت کی ہے۔

صنعت کی بحالی اور ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے حوالے سے طویل بحث و مباحثہ ہوا جس میں صنعت کاروں کے لئے ایک پیکج کا اعلان کیا گیا۔ جو وزیراعظم کی تصدیق کے بعد صنعت کاروں کو دیا جائے گا۔ دوران اجلاس بھارت سے سستی درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی متعارف کروانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے سے برآمدات اور مراعات دینے کی تجویز پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :