قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکوگرفتارکرلیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکوگرفتارکرلیا،گرفتارشدگان 34کروڑ 72لاکھ کے بینک فراڈ میں ملوث ہیں۔ترجمان نیب کے مطابق بینک سے حاصل کیا جانے والا قرضہ واپس نہ کرنے پر ایک ہی خاندان کے5افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔نیب کے مطابق گرفتار افراد العابد سلک ملز کے مالکان ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد میں عظیم احمدولد نسیم احمد ،ریناعظیم زوجہ عظیم احمد ، اسری عامرزوجہ عامر نسیم، عادیہ نسیم دخترنسیم احمد اور صدف ندیم زوجہ ندیم یونس شامل ہیں۔نیب کے مطابق گرفتار افراد کو نجی بینک سے34کروڑ 72لاکھ67ہزار قرض لے کر واپس نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔نیب کے مطابق گرفتار افراد نے2013میں نجی بینک سے2بار 30کروڑ روپے قرض کے عیوض اپنی جائیداد گروی رکھی تھی۔نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ زیر دفعہ31Dنیب آرڈنینس 1999کے ذریعے گورنر اسٹیٹ بینک نے نیب کو بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :