اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کے پوش سیکٹر ز میں بیکریوں اور ریڈ زون میں فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے‘ لاکھوں روپے جرمانہ ، کچن ‘ کینٹین سیل

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) وزارت داخلہ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ز میں بیکریوں اور ریڈ زون میں موجود فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے‘ لاکھوں روپے جرمانہ کے ساتھ کچن ‘ کینٹین سیل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ایف ایٹ اور جی نائن میں شکاری پوری بیکری ‘ تہذیب بیکری ‘ بسم الله ریسٹورنٹ اور سموسہ شاپ پر چھاپے مارے ناقص صفائی اور ملازمین کی ویکسینیشن نہ ہونے پر چار لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا اور اس موقع پر متعدد اشیاء کے نمونے لے کر لیبارٹریوں کو بھیجوا دیئے گئے۔

جبکہ دوسری کارروائی میں اسلام آباد کے معروف ہوٹل میریٹ میں چھاپہ مار کر کچن ‘ کینٹین اور بیکری کو سیل کر دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ عدالتی حکم کے بعد ان کو کھولا جائے۔ وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر میں قصابوں کی دوکانیں قبل از وقت چھاپوں کے خوف سے بند کردی گئیں ۔ شالیمار تھانہ کی حدود میں واقع قصاب پولیس سے گٹھ جوڑ کرنے میں سارا دن تھانے کے طواف کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ خور پولیس نے انہیں بلا خوف کام کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :