جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما جان اچکزئی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے مجھے بہت عزت دی اور پارٹی کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رہے گا ۔ بعض رہنما ان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں مزید پارٹی میں رہنے کا جواز نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان جان اچکزئی نے پارٹی رہنماؤں سے اختلافات کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا ا علان کرتے ہوئے کہا کہ ہر فورم پر جے یو آئی کا موقف انتہائی صلاحیت کے ساتھ پیش کیا جے یو آئی کے دوسرے رہنما میرے موقف کو نہ سمجھ سکے اور بعض رہنماؤں نے میرے خلاف بے بنیاد مفی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو انتہائی جہاں دیدہ اور محب وطن لیڈر پایا مولانا فضل الرحمن سے اچھے تعلقات کی وجہ سے بعض پارٹی رہنما حسد کرنے لگے تھے اور میرے متعلق پارٹی کے اندر بھی رائے ہموار کرنے لگ گئے تھے جس سے میرے ساتھ اپرٹی کی ساخت بھی متاثر ہورہی تھی اس لئے مزید پارٹی میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بناتا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جانا اچکزئی نے ایک متنازع بیان دیا تھا جس کی وجہ سے پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں نے ان پر تنقید کی اور تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جان اچکزئی نے نوٹس کاجواب بھی نہ دیا جس کی وجہ سے اختلافات شدت اختیار کرگئے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :