عید الاضحی ، سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد، دوسرے اور تیسرے روز ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان،حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی ٹرینوں کے انتظامات کیے ہیں، سپیشل ٹرینوں سے 30 ہزار مسافر استفادہ کر سکیں گے، سات سے چودہ ذی الحج تک پانچ لاکھ مسافر خصوصی ٹرین کے ذریعے سفر کرینگے ، پاک ریلوے کو ماضی میں لاوارث سمجھا گیا،موجودہ حکومت ریلوے نظام میں بہتری لاکر دکھائے گی،چین کے تعاون سے تین ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنا کر اقتصادی راہداری منصوبے سے لنک کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء) وزارت ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے روز ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی ٹرینوں کے انتظامات کیے ہیں۔

عیدالاضحیٰ سپیشل ٹرینوں سے 30 ہزار مسافر استفادہ کر سکیں گے سات سے لے کر چودہ ذی الحج تک پانچ لاکھ مسافر خصوصی ٹرین کے ذریعے اپنے اپنے مقامات پر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے قراقرم ٹرین کو نئی سہولتوں سے آراستہ کرکے پندرہ اکتوبر سے چلائیں گے۔

(جاری ہے)

اسمیں اکانومی اور بزنس کلاس کی نشستیں بھی مختص کردی گئی ہیں جس مینتمام سہولتیں موجود ہوں گی۔

قراقرم ٹرین میں خواتین کیلئے بھی الگ نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ رواں سال 3 ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین ترین چلانے کا کامیاب تجربہ رہا۔ کراچی ایکسپریس اور تیز گام اس سال اپ گریڈ کرکے چلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی۔ یہ تاثر بالکل غلط ہے اور نہ ہی ان کو نجکاری کرنے کی تجویز ہے۔ پاکستان ریلوے کو ماضی میں لاوارث سمجھا گیا۔

موجودہ حکومت ریلوے نظام میں بہتری لاکر دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریلوے بولان‘ خوشحال پچھلے سال کی نسبت اب خسارہ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے امید ہے آئندہ سالوں میں ریلوے خسارہ سے مکمل پر بچ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرید‘ بولان اور خوشحال نجی شعبے کے تعاون سے چلائیں گے۔ چین کے تعاون سے تین ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لنک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ننکانہ صاحب ‘ حیدر آباد‘ بہاولپور ‘ رائے ونڈ‘ لاہور ‘ پشاور ‘ کوئٹہ‘ نارووال ‘ اوکاڑہ ساہیوال16 ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیزوں کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ریلوے نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔