گھبرائیں گے نہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے،نواز شریف،کراچی میں مرض کا مسلسل علاج کیا جارہا ہے ،ٹارگٹڈ آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ملک کی معیشت کو درست سمت کردی ،بڑے بڑے مسائل کے حل کیلئے فوج نے اہم کردار ادا کیا،پاکستان کو اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،دہشت گردی کی طرح بجلی اورگیس بحران کا بھی خاتمہ کریں گے،برآمدات کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،خوشی ہے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے سرمایہ کار واپس آرہے ہیں،وزیر اعظم کا خطاب،وزیر اعظم کی زیر صدارت ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر پیداواری صنعتوں اور اداروں کے مسائل پر اجلاس،تاجروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
ہفتہ 12 ستمبر 2015 09:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا اور پولیس پر حملے دہشت گردوں کے آخری حربے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ،دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں گے ،کراچی میں مرض کا مسلسل علاج کیا جارہا ہے ،ٹارگٹڈ آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کسی سے ڈرنے والے نہیں خرابیوں کو ہر صورت ختم کریں گے،ان دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں جو فوجی جوانوں اور عوام کو شہید کررہے ہیں، ملک کی معیشت کو درست سمت کردی ہے ،بڑے بڑے مسائل کے حل کیلئے فوج اہم کردار ادا کررہی ہے۔
جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر پیداواری صنعتوں اور اداروں کے مسائل پر اجلاس وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزراء ، اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،شاہد خاقان عباسی،خرم دستگیر ، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ پاکستان بھر کے چیمبر آف کامرس کے سربراہوں اور آپٹما عہدیدار بھی شریک ہوئے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں صنعتی شعبے کو درپیش مختلف مشکلات اور مطالبات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں صنعتی برآمدات پر ڈیوٹی، روپے کی قدر ، ٹیکسز کے نظام،برآمدات کی حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کے امور پر بھی زیر غور آئے،اجلاس میں صنعتوں کے لئے مراعاتی پیکج ،مقامی صنعتوں کے لئے ایندھن ، گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے امور بھی بات چیت ہوئی ۔
وزیر اعظم نے وزیراعظم نے ایوان صنعت وتجارت کے سربراہوں اوربرآمدکنندگان سے خطاب میں کہا ہے کہ ،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں گے ،کراچی آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام پہنچائیں گے، دہشت گرد اکا دکا رہ گئے ہیں جو بزدلانہ کارروائیوں میڈیا کے نمائندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،ان دہشت گردوں کی ہر گز معاف نہیں کیا جائیگا جو فوجی جوانوں اور عوام کوشہید کرتے ہیں۔زیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی چیز سے خوف زدہ نہیں ہوں گے،آنکھوں میں آنکھیں ڈال کردہشت گردی اور خرابیوں کا مقابلہ کریں گے، سانحہ پشاورکوکبھی نہیں بھولیں گے حکومت آپریشن ضرب عضب کی صورت میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہی ہے۔ ضرب عضب میں فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں اورعوام نے قربانیاں دیں ہیں جنہیں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا،کراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اورشہر کے حالات پہلے سے بہترہوئے ہیں اورآپریشن سے لوگوں کا اعتماد بحال ہواہے، ایک دو واقعات سے گھبرانا نہیں چاہیے، دہشت گردوں کے پولیس اورمیڈیا پرحملے آخری حربے ہیں، وہ اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، آئندہ ڈیڑھ سے 2 برس میں کراچی میں مکمل امن قائم ہوجائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، فوج نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے ، کراچی آپریشن کو 2 سال تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سے شروع کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،دہشت گردوں کی پناہی تباہ کر دی گئیں ہیں،دہشت گردی آخری حربے استعمال کررہے ہیں ،دہشت گردوں کا ہر صورت قلع قمع کریں گے اور شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا،پولیس اور میڈیا پر حملے دہشت گردوں کے آخری حربے ہیں دہشت گرد کراچی میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لئے آخری بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں،گزشتہ روز میڈیا کے2 نمائندوں کو شہید کیا گیا ،اکا دکا واقعہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں جانتے ہیں ان دہشت گردوں میں کتنی جان رہ گئی ہے ،ملک میں امن وامان اور معیشت میں بہتری آئی ہے، ضرب عضب کی صورت میں فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ،کراچی میں مرض کا مسلسل علاج کیا جارہا ہے،کسی سے ڈرنے والے نہیں خرابیوں کو ہر صورت ختم کریں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے نقل مکانی کرنے والے اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں ان کی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے انہوں نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ پچھلے بلوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بھی کم کیے جائیں گے، جس سے آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح کمی نظر آئے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے اتفاق رائے سے بڑے بڑے قومی فیصلے کیے، حکومت نے شفاف طریقے سے پالیسیاں بنائیں اورعمل درآمد کیا لیکن بعض افراد حکومت کی شفافیت پربلاوجہ اعتراض کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، پاکستان میں معاشی بحال شروع ہوچکی ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں، توانائی کے شعبے میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پرکام کررہے ہیں،ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں، تاپی منصوبے کو چارسال میں مکمل کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی طرح لوڈشیڈنگ اور گیس بحران کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں اور اس کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سب سے بڑے مسائلوں میں شامل ہیں ان کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی،ملک میں معاشی بحالی شروع ہو چکی ہے جس پر خوشی ہے،اس سے قبل اجلاس میں تاجروں اور بزنس مینوں نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ،انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان میں برآمدات کی کمی وجہ حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہے،خطے میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں برآمدات ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں،صنعتوں کو انتہائی مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے ،خطے میں پاکستانی منصوعات کی پیداواری لاگت سب سے زیادہ ہے ،بجلی پر سرچارج اور جی آئی سی ڈی پیداواری لاگت بڑھا دی ہے،موجودہ صورت حال میں بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنگا اور سنگا پور کی مارکیٹوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے اگر حکومت ہمارے مسائل حل نہ کئے تو صنعتیں دبئی اور بنگلہ دیش منتقل کر دیں گے، تاجر برادری نے کہا کہ ملک کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومتی پالیسیوں پر چلنے کیلئے تیار ہیں اس کے لئے ہمارے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ چاول کی برآمدمیں مشکلات ہیں،موجودہ صورتحال میں سبسڈی دیجائے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمی کی جائے ،ٹیکس ریٹرنزکامعاملہ ابھی تک حل نہیں کیا گیا جسے فوری طور پر حل کیا جائے،ایف بی آر نے 200ارب روپے سے زائد ٹیکس ریٹرنز ابھی تک واپس نہیں کئے ،ان کی واپسی سے صنعتی شعبے کوسپورٹ مل سکتی ہے،چاول کی برآمدمیں مشکلات ہیں،موجودہ صورتحال میں سبسڈی دی جائے،بجلی اورگیس کی قیمت اداکرنے کو کوتیارہیں تاہم اضافی ٹیکس ختم کیے جائیں۔وزیراعظم نواز شریف نے تاجربرادری کے تحفظات دور کرنے اور ان کی تجاویزپرعملدرآمدکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے برآمدات کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی نہیں ہوئی، ہمیں اس نشست کو نتیجہ خیز بنانا ہے، مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں جس کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، سرمایہ کار واپس آرہے ہیں ماحول خوشگوار ہوگیا ہے جس پر خوشی ہے،برآمدات میں اضافہ اورریونیو جمع کئے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔آمدنی ہوگی تو قرضے اتارے جاسکیں گے۔ تاجروں کی طرح زرعی شعبے کے بھی بہت مسائل ہیں۔ہم ایک سال آگے جاتے ہیں پھر کئی سال پیچھے چلے جاتے ہیں ، ملکی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ، وسائل کی فراہمی کے لیے ہمیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا، خطے کے دیگر ممالک برآمدات کے معاملے میں پاکستان سے کہیں آگے ہیں انہوں نے برآمدات میں اضافہ کر کے بے پناہ ترقی کی ہے ، مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے، گزشتہ کئی سالوں سے برآمدات کے شعبے میں خاطرخواہ ترقی نہیں ہوئی، چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کریں، جس کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے لیکن ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔وسائل کی فراہمی کے لیے ہمیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا،ملکی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیرہے،آمدنی ہوگی تو قرضے اتارے جاسکیں گے۔ تاجروں کی طرح زرعی شعبے کے بھی بہت مسائل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
محمد عامر کا ایکشن وسیم اکرم سے کافی بہتر ہے ، فاسٹ باؤلنگ مکینکس ،عامر کا ایکشن شاندار اور مضبوط ہے ،مستقل مزاجی ان کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے ، آئن پونٹ،عامر بہت خوش قسمت ہیں کہ گیند کراتے ہوئے ... مزید
-
ڈومیسٹک ٹی 20ٹورنامنٹ : شاہد آفریدی کراچی بلوز کی قیادت سے سرفراز احمد کے حق میں دستبردار ، سرفراز احمد کے حق میں دستبردار ہوگیا ہوں، اگلے میچوں میں وہی ٹیم کی قیادت کریں گے، میں ان کی زیر قیادت کھیلوں ... مزید
-
پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کو کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ بنانے کا فیصلہ، عائمہ ملک، ماہ نور بلوچ ہمایوں سعید، شان اور عاطف اسلم پرفارم کریں گے،ہر فرنچائز کے لیے دو شوبز اسٹار نمائندے ہوں گے
-
لاہور، راولپنڈی ،ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،طالبات بازی لے گئیں
-
والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز بننے سے بچائیں،ڈی جی رینجرز سند ھ کا شہریوں کو پیغام ،کسی نے شہر کراچی میں زبردستی کاروبار بندکرانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائیگا، ترجمان رینجرز
-
اقتدار میں آکر میٹر ک تک تعلیم اور پانچ بڑی بیماریوں کا علاج مفت کردیں گے،سراج الحق ،چیف جسٹس ہاتھ میں قرآن پاک لے کر فیصلے کریں گے،اقتدار پر قابض اشرافیہ غریبوں کے مسائل ومشکلات سے نا آشنا ہے،امیر ... مزید
-
پشاورمیں دہشتگردی کے واقعہ میں 2حملہ آورہلاک ،3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے
-
میڈیا پر کی پروپیگنڈہ مہم جھوٹ پرمبنی ہے، نیب،نیب اپنے قانونی مینڈیٹ اور ذمہ داریوں پر خوش اسلوبی سے عمل جاری رکھے گا، اعلامیہ
-
ڈاکٹر اللہ نذر کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں،عبدالمالک بلوچ،براہمدغ کامذاکرات کیلئے تیارہونا صوبے اور ملک کیلئے بڑی خبر ہے،صوبے سے متعلق ترقی کے خیالات بہت اچھے ہیں جیب میں پیسے نہ ہوں ... مزید
-
پاکپتن ،بیٹے نے ماں سے تلخ کلامی کے بعد خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، ماں بیٹی کو شادی کے بعد کی پہلی عید اپنے ساتھ کرانے لائی تو افتخار نے اعتراض کیا اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، تلخ کلامی ... مزید
-
گجرات، چارسالہ بچے کو زیادتی کے بعدقتل کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرارہونے کی کوشش میں ٹریکٹرٹرالی تلے کچل کرہلاک
-
شیخ رشید پر شجاع خانزادہ طرز کے حملے کا خطرہ ہے، سپیشل برانچ پنجاب کا خط،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،عوامی مقامات پر جانے سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کریں،لاحق خطرات کے پیش نظر لال حویلی کی سکیورٹی بڑھا ... مزید
-
امریکہ دہشتگردوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوگا،جان کیری ،دہشتگرد ہمارے عزم کوکمزورکرسکتے ہیں نہ ہی ہمیں مقصدسے ہٹاسکتے ہیں،نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر بیان
-
نئی دہلی میں سعودی سفارتکار کے گھر دو نیپالی خواتین کے ریپ کی طبی تصدیق
-
قطر نے عراق سے سفارتی تعلقات بحال کر دیئے
-
وینزویلا،مقید اپوزیشن لیڈر کو تقریباً چودہ برس قید کی سزا
-
ممبئی ٹرین حملے کے ملزمان نو سال بعد مجرم قرار
-
آئیوری کوسٹ بس حادثہ، کم از کم انیس ہلاک
-
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش، روسی اعتراض ختم
-
یمن ‘ سعودی فضائی حملے میں چھ بھارتی شہری ہلاک
-
سعو دی شاہ سلمان نے وزیر مملکت سعد الجبری کو عہدے سے ہٹا دیا
-
صہیونی جعل سازی کا نیا حربہ بے نقاب،یورپ میں سعودی کھجوریں اسرائیلی برانڈ کے تحت فروخت کر نے کا انکشا ف
-
مکہ مکرمہ، حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران ٹرین گر گئی ، پاکستانی سمیت 107 عازمین حج شہید،184سے زائدزخمی، حادثہ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے باعث پیش آیا ، زخمیوں کوہسپتالوں منتقل کردیاگیا، ... مزید
-
گھبرائیں گے نہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے،نواز شریف،کراچی میں مرض کا مسلسل علاج کیا جارہا ہے ،ٹارگٹڈ آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ملک کی معیشت کو درست ... مزید
-
وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان، بجلی کے پچھلے بلوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت
-
سولر منصوبہ اوسطاً ساڑھے 18میگا واٹ بجلی پیدا کر رہاہے ، لاگت ساڑھے 13ارب روپے ہے‘شہبازشریف ،گردن تو کٹ سکتی ہے عوام سے دھوکہ نہیں کرسکتا ،عوام کی خدمت کی ذمہ داری ہر صورت ادا کرتا رہوں گا، سینٹرل ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل کے نامناسب فیصلے کو عدلیہ میں چیلنج کیا ہے‘ سٹے آرڈر لیا ہے نہ یو ٹرن لونگا‘ سردار ایاز ،ججز اپنی شان میں قصیدے نہیں لکھتے‘ الیکشن ٹربیونل کے جج نے عمران خان کے وکیل کے نمبر دیئے‘ ... مزید
-
بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم کے سامنے اسحاق ڈار کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے،مسائل حل نہ کئے گئے تو صنعتیں بنگلہ دیش اور دبئی منتقل کر دیں گے،تاجروں کی دھمکی
-
نیب نے سمندری رینٹل پاورریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا،پرویزاشرف سمیت 12ملزمان 18ستمبرکوطلب،تمام ملزمان کوسمن جاری ، غیر قانونی ٹھیکے دیکر اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے
-
سیاستدان ہونے کا مطلب یہ نہیں کسی کو جرم کا لائسنس مل گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہورہا ہے ،کسی سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ، زبردستی دکانیں بند کرانیکاحق کسی ... مزید
-
عید الاضحی ، سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد، دوسرے اور تیسرے روز ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان،حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی ٹرینوں کے انتظامات کیے ... مزید
-
بھارت ایل او سی فائرنگ میں کبھی پہل نہیں کرے گا‘ راجناتھ سنگھ،پاکستان کے ساتھ محض رسمی نہیں دل سے تمام ایشوز پر مذارکات کے خواہاں ہیں‘ بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستانی وفد سے گفتگو
-
جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما جان اچکزئی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کے پوش سیکٹر ز میں بیکریوں اور ریڈ زون میں فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے‘ لاکھوں روپے جرمانہ ، کچن ‘ کینٹین سیل
-
نندی پور پاور منصوبہ میں تاخیر اور قومی خزانے کو بھاری نقصان کی ذمہ دار وفاقی وزارت قانون و انصاف ہے، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ،موجودہ حکومت بھی اہم منصوبہ میں تاخیری مجرمانہ غفلت کی مرتکب قرار ... مزید
-
کالعدم تنظیم کی دھمکیاں، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سیکورٹی مزید سخت کردی،شاہ محمودقریشی ، چوہدری سرور ، میاں اسلم اقبال ،علیم خان کودودو گن مین فراہم،د متعلقہ شخصیات کے علاقوں میں ... مزید
-
قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکوگرفتارکرلیا
-
حکومت پاکستان کا صنعت کاروں اور تاجر برادری کو مزید مراعات دینے پر غور
-
بھارتی فلموں کی درآمد میں لاکھوں روپے فیس چوری کا انکشاف ، قومی خزانے کو نقصان ، آڈیٹر جنرل نے فیس وصول کرنے کا حکم دیدیا ، ڈائریکٹر سنسر بورڈ تفصیلات دینے سے انکاری
-
غلطی سے سرحد پار کرنے والی بھارتی خاتون شمیم اختر کو واپس بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.