پیمرانے چیئرمین نیب کے خلاف سخت الزامات پرمبنی خبرچلانے پر نجی ٹی وی کو شوکازنوٹس جاری کردیا،سات روزکے اندروضاحت طلب کرلی

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)پیمرانے چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان کے خلاف بے بنیاداورجھوٹی خبرنشرکرنے پرنجی ٹی وی چینل کوشوکازنوٹس جاری کردیاہے ،اور 7روزکے اندراندروضاحت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ شوکازنوٹس پیمراآرڈیننس کی شق22کے تحت جاری کیاگیا،جس کے تحت کسی بھی شہری پربلاوجہ بہتان تراشی کی ممانعت کی گئی ہے ،شوکازنوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اگرنجی ٹی وی چینل موٴثروضاحت نہ دے سکاتوپیمراقانون کے تحت چینل کوجرمانہ اورلائسنس بھی معطل کیاجاسکتاہے ۔دودن قبل ایک نجی چینل نے چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان چوہدری پرسوئی سدرن گیس کمپنی کے گرفتارایم ڈی زوہیرصدیقی سے بھاری رشوت لینے کاالزام عائدکیاتھا

متعلقہ عنوان :