ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وزارتوں کو کھل کر مربوط پالیسی بنانا ہوگی، خرم دستگیر،وزیراعظم کی زیر صدارت آج جلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی،ایکسپوٹرز کو ریفنڈ کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا،وفاقی وزیر تجارت کی ایکسپوٹرز کیساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 11 ستمبر 2015 09:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وزارتوں کو کھل کر مربوط پالیسی بنانا ہوگی،وزیراعظم کی زیر صدارت آج(جمعہ کو ) اجلاس میں ملکی برآمدات کو بڑھانے کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ایکسپوٹرز کو ریفنڈ کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا،اس سال کے آخر تک تمام سیکٹر کو گیس کی فراہمی دستیاب ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے اسلام آباد میں ایکسپوٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایکسپوٹرز حضرات کے مابین ملکی برآمدات کو بڑھانے پر تفصیلی سیشن ہوا ہے جس میں برآمدات کو بڑھانے کے بے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے اسے آج وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے ریفنڈ جلد واپس کردئیے جائیں گے اس کے علاوہ ٹیکس کے معاملات کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا،اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان کامرس کے چےئرمین میاں ادریس نے کہا کہ بیوروکریسی معاملات کو ٹھیک طریقے سے چلنے نہیں دیتی اس کے علاوہ وزارتوں کے مابین تعاون نہ ہونے کی وجہ سے پالیسیاں ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہیں،جس سے ملکی برآمدات نہیں بڑھ رہیں۔

میاں ادریس نے کہا کہ جب تک توانائی کا بحران حل نہیں ہوگا ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ہے

متعلقہ عنوان :