الیکشن کمیشن ممبران عزت کا خیال کر کے مستعفی ہو جا ئیں، خورشیدشاہ،اگر کوئی ممبر مستعفی ہوا تو سارے الیکشن ملتوی ہو جا ئیں گے ، اپوزیشن لیڈ ر کی پریس کانفرنس

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ اپنی عزت کا خیال کرتے ہو ئے مستعفی ہو جا ئیں اور اگر کوئی ممبر مستعفی ہو ا تو سارے الیکشن ملتوی ہو جا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں سینیٹر اسلام الدین شیخ ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،رکن سندہ اسمبلی سید اویس شاہ و دیگر کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ان ممبران کو بنا نے میں میرا بھی ہا تھ رہا ہے جس پر میں معا فی مانگ چکا ہوں ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دیا تو نیا پینڈورا بکس کھل جا ئے گا اور عمران خان پر بھی انگلیاں اٹھیں گی کہ اانہوں نے اسی الیکشن کمیشن کے تحت کے پی کے اور لا ہور میں ہو نے والے انتخا بات میں حصہ کیو ں لیا ان کا کہنا تھا کہ حکو مت دوہرا معیار اختیار کیے ہو ئے ہے ایک طرف کہتی ہے کہ خسار ے میں چلنے والے کو ئی منصوبہ نہیں رکھے گی مگر دوسری طرف لا ہو ر میٹرو بس پر پہلے دن سے چار ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے یوں سمجھیں کہ دس ارب روپے گھر سے دیئے جا رہے ہیں میری تو دعا ہے کہ ملک میں بلٹ ٹرین چلے اور ہر بند ہ خو شحال ہو مگر افسوس ہے کہ پیینسٹھ فیصد آبا دی کو بنیا دی سہو لیات تک فراہم نہیں ہیں خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تو بات نیچرلی ہے کہ جہاں پر اختیارات ہوں وہاں سے ہدا یا ت تو آتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں کو ملک کو اسٹیبلا ئیز کرنا ہے تو انہیں اب زراعت کی نفی کرنا چھوڑنا ہو گی کیو نکہ دنیا کی بڑھتی ہو ئی آبا دی میں وہی ملک سرائیو کر سکے گا جو زراعت میں خود کفیل ہو گا ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی سل کے نرخ مقرر نہ کرنا ملک کے کسا نوں کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہا کہ سکھر میں بلدیا تی انتخا بات کے دوراب بھرپور کوشش ہو گی کہ پو ری اکثریت سے کا میاب ہو نگے مئیر اور ڈسٹرکٹ چئیر مین کی نا مزدگی کا اختیار پا رٹی کا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے سکھر میں پہلے کبھی اتحا د نہیں ہو ا تا ہم جو بات کر ے گا اس سے بات کریں گے کسی کا رکن کا کبھی حق چھیننے کی کو شش نہیں کی مو رثی سیاست وہی کر سکتا ہے جو عوام میں ہو اسلام الدین سے کوئی اختلافا ت نہیں ہیں