پاکستان کا سیز فائر خلاف ورزیوں کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانا حیرت انگیز ہے‘ بھارت،ہمسایہ ملک کو اس مسئلے پر دو طرفہ بات چیت کرنی چاہیے‘ اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر کی گفتگو

جمعرات 10 ستمبر 2015 09:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2015ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں بارے اپنے خدشات کے ہوالے سے دو طرفہ بات کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر اشوک مکھرجی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے حالیہ خط کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسے سبجیکٹ پرہے قطعاً دو طرفہ ہے جو شملہ معاہدے کا احاطہ کئے ہوئے ہے جن پر دونوں ممالک نے دستخط کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان نے ایسا کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خط پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بات چیت کی گئی اور بھارت اس اعلیٰ سطحی ادارے کا رکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو سیز فائر کے حوالے سے کچھ خدشات ہیں تو اسے دوطرفہ بات چیت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے دو طرفہ ایشو رہا ہے اور رہے گا۔