یوم فضائیہ بھر پور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،ملک بھر میں ائیر فورس کی بیسز پر مختلف تقاریب کا انعقاد،مرکزی تقریب اسلام آباد فضائیہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی،سربراہ پاک فضائیہ کی پی اے ایف یادگار شہداء میوزیم کا افتتاح ،پھول چڑھائے ،ملک کی حفاظت کیلئے دیگر فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،سہیل امان

منگل 8 ستمبر 2015 09:54

اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2015ء)پاک فضائیہ کے زیرا ہتمام یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، ملک بھر میں واقع ائیرفورس کی بیسز پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور1965 کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا،پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کراچی میں پی اے ایف یاد گار شہداء میوزیم کا افتتاح کیا اور پھولوں کی چادڑ چڑھائی ،اس موقع پر پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی ،قائم مقام وائس چیف آی دی ائیر سٹاف ائیر مارشل راشد کمال شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے ،دن کا آغاز شہداء کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں سے کیا گیا،تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے،یہ دن پاک فضائیہ کا کردار نوجوانوں کیلئے روشن مثال ہے ،ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور جاری آپریشن میں قربانی کی لازوال قربانیاں رقم کی ہیں،سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے ملک کی دیگر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،آپریشن ضرب عضب میں دشمنوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔