وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف،ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی، نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم ،قوم لوط کے پیروکاروں کی تشہیری مہم کے لئے بھی چند صفحات پر مشتمل لٹریچر اسٹال پر موجود
پیر 7 ستمبر 2015 09:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء) وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی ، بے ہودہ قومی نظریہ کے خلاف اور خالصتاً اسلام کے منافی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں روٹس پبلک سکول اور ایس ایل سکول کی بک فیئر اسٹال کی تقاریب ہوتی ہیں جس میں اسٹال پر سکولز اور پاکستانی کتابیں رکھنے کے ساتھ ساتھ مہاتما گاندی کے نظریات پر مشتمل پر بھی کتابیں بچوں کو انتہائی سستی فروخت کی گئی ہیں ۔
دوسری جانب نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم لوط کے پیروکاروں کی تشہیری مہم کے لئے بھی چند صفحات پر مشتمل لٹریچر اسٹال پر موجود تھا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں سیکس سے متعلق تمام تر معلومات پر بھی کتب بیچی گئی ہیں جس پر” کوک شاستر “نامی کتاب پر جو کہ پابندی عائد تھی اس سے ملتی جلتی بے ہودہ فحاشی پر مبنی کتب اسٹال پر رکھ دی گئی ہیں ۔
ذرائع خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی سی اسلام آباد سے بھی جب گفتگو ہوئی تو انہوں نے خبر رساں ادارے کو ذرائع کو یقین دہانی کرائی کہ اس سے متعلق وہ تمام تر معلومات اور سکولز میں کتابوں کی فہرست چک کرائی جائے گی جن پر ملک بھر میں پابندی عائد ہے اگر اس سے متعلق کوئی کتاب موجود پائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا کہ سکولز انتظامیہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی طرف سے اس گھناؤنے انکشاف پر پردہ ڈالنے کے لئے کاوشیں شروع کر دی ہیں اور متعدد خریدنے والے طلباء و طالبات کو کتابیں واپس کرنے کے لئے بھی دباؤ ڈالا گیا ہے ۔ اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فحاشی لٹریچر کی موجودگی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی جو کہ خالصتًا سرکاری ادارہ ہے بنائی گئی ہے جس کا کام صرف چیک اینڈ بیلنس ہے ۔ 2006 میں بنائی جانے والے اس ادارے کو 2013 باقاعدہ منظور کرتے ہوئے وزارت کیڈ کے ماتحت کیا گیا ہے اور یہ تما تر ذمہ داری وزارت کیڈ پر بھی عائد ہوتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت کیڈ اس گھناؤنے جرم میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرے ۔ دوسری جانب وزارت کیڈ کے سیکرٹری خالد حنیف نے خبر رساں ادارے کو اپنے موقف میں بتایا کہ روٹس اور ایس ایل ایس پبلک سکولز کے خلاف نوٹس لے لیا گیا ہے بہت جلد اس کے خلاف انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے نہ صرف لائیں گے بلکہ اس میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سرکاری سکولز ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اعوان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارے بچوں کو قائد اعظم سرسید احمد خان سمیت قومی تعلیم دی جانی چاہئے ۔مہاتما گاندھی اور سیکس سے متعلق کتب کی فروخت قابل مذمت ہے اس کے پیچھے خطرناک گروہ موجود ہے ۔پیر 7 ستمبر 2015 کی مزید خبریں
-
کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل پاؤں کی تین انگلیوں سے محروم
-
سی ڈی اے کا اپنے سابقہ چیئرمین امتیاز عنائیت الہٰی کو نوازنے کے لئے انوکھی واردات کا انکشاف ،سابق چیئرمن کو سیکٹر ڈی بارہ میں الاٹ ہونے والے کروڑوں روپے مالیتی پلاٹ کی قیمت بروقت ادا نہ کرنے پر لاکھوں ... مزید
-
پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف حالیہ مہم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تاجر برادری کو پریشانی سے دوچار کر دیا ،شریف فیملی کے پاس 150 پولٹری فارم ہیں وہ بڑے گوشت ... مزید
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اعلان، اگلے سال سوات فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنے والے سیاحوں اور سوات کے عوام کو کالام میں ترقیاتی سہولتوں کے اعتبار سے واضح اور خوشگوار ... مزید
-
ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی کے عارف حمید کو اہم منصوبوں پر پیشرفت نہ ہونے پر فارغ کیا‘ وزیر پیٹرولیم کا موقف ،ایل این جی کے 22 ارب کی ادائیگی پر معاملات خراب ہوئے‘ عارف حمید نے وزیر کے غیر قانونی ... مزید
-
پی آئی اے کیلئے 96 لاکھ کی خطیر رقم سے میز اور سرہانے کے کور خریدنے کے باوجود طیاروں میں سرہانے دستیاب نہ ہی کمبل، قومی اسمبلی کی خواتین اراکین پی آئی اے حکام پر برس پڑیں، جواب طلب، آڈٹ حکام نے خریداری ... مزید
-
حافظ آباد،محکمہ وائلڈ لائف جاگ اٹھا، عمران خان کے جلسہ میں ناچنے والے ریچھ ، مالک کو گرفتار کر لیا
-
پناہ گزینوں کو دی گئی رعایت مستقبل کے لیے مثال نہیں،جرمنی،پناہ گزینوں کو اسی یورپی ملک میں پناہ طلب کرنی ہوگی جہاں وہ سب سے پہلے پہنچیں گے، حکام
-
شام میں روس کی ’عسکری سرگرمیوں‘ پر امریکی تشویش ، روسی اقدام سے تنازع کی شدت میں اضافہ ہوگا، امریکی وزیرِ خارجہ
-
یورپ کا ہر چرچ زون یا پیرِش ایک خاندان کو پناہ دے، پوپ
-
ڈچ خاتون صحافی ترکی میں دوبارہ گرفتار
-
بنگلہ دیش، اعلیٰ عدالت نے رانا پلازہ سانحے پر بننے والی فلم کی نمائش پر عائد پابندی اٹھا لی
-
تھائی لینڈ، آئینی مسودہ مسترد، فوجی اقتدار میں مزید چھ ماہ توسیع
-
سپاہیوں کی شہادت سے حوصلے پست نہیں ہوں گے: ولی عہد،یمن میں استحکام کا مشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے: یو اے ی
-
خواتین مردوں کے مقابلے میں کم گپی اور مزاحیہ ہوتی ہیں،رپورٹ
-
روایتی جنگ ہو یا غیر روایتی ، ہاٹ ا سٹارٹ ہویا کولڈ ا سٹارٹ ، جنگ کیلئے تیار ہیں ، آرمی چیف ،دشمن نے جارحیت کی تو ناقابل تلافی قیمت اداکرناپڑیگی، دہشت گردوں کو شکست اور ریاست کی بالادستی ہوگئی ہے، ... مزید
-
ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا گیا،مزار قائد اور مزار اقبال پر پروقار تقریبات کا انعقاد ، شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،اسلام آباد نیول ہیڈکوارٹر ... مزید
-
یوم دفاع پر پاکستان زندہ مجاہدین افلاک تقریب کا انعقاد،پاک فضائیہ کے معراج طیارے نے صدر مملکت کو سلامی پیش کی،مسلح افواج کے جنگی طیاروں میں جے ایف 17 تھنڈر ایف 16‘ مشاق اور معراج طیاروں کا فلائی پاسٹ ... مزید
-
پاکستان امن پسند ملک ، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،عبدالباسط ، مادر ملت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،نئی دہلی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب
-
پاکستان یمنی بحران کے سیاسی حل کیلئے قائم اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے،سرتاج عزیز، پاکستان امن پسند ملک ، افغانستان مین امن کا خواہشمند ہے ،مشیر خارجہ
-
پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے بارے فیصلہ کا اختیار میرے نہ رحمان ملک کے پاس ہے ، خورشیدشاہ،یہ اختیار پا رٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے وہی کر ے گی ، الیکشن کمیشن کے ممبران پر اعتراضا ت ہیں ، بلدیا ... مزید
-
امریکانے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کی کوششیں شروع کردیں، رواں ماہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونو ں وزرا ئے اعظم میں ملاقات کے لیے سفا رتی چینلز بروئے کا ر لا نے کا فیصلہ، اوبامہ ... مزید
-
حکومت کی دینی مدارس کے خلاف پالیسی آمرانہ ، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی حکومتی پالیسی میں تضاد ہے،مولانا فضل الرحمن،متحدہ اور حکومت کو ایک میز پرلاکر مشن مکمل ہو گیا اب سلسلہ آگے کیوں نہیں بڑھ رہا ... مزید
-
نیب نے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان کے خلاف 70 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں
-
وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں سمیت فنڈنگ کے ذرائع روکنے کے لیے حکمت عملی تیا رکرلی
-
وفاق کے ماڈرن پبلک سکولز کی بک فیر اسٹال پر غیر اسلامی لٹریچر تقسیم ہونے کا انکشاف،ہم جنس پرستی کی بھی تشہیر کی جانے لگی، نویں اور دسویں کلاس کے طلباء و طالبات میں سیکس سے متعلق بھی کتابیں تقسیم ... مزید
-
افتخار چودھری سیاسی جماعت بنانے کی بجائے عوام الناس کو جمہوریت کی تعلیم دینے کے لئے بین الاقوامی سطح کا ادارہ قائم کریں،قریبی دوستوں کا مشورہ
-
ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کی اجازت دیدی ، انڈیا سارک کا حصہ ہے ٗ پڑوسی ملکوں جیسے نیپال ٗ پاکستان یا پھر بنگلہ دیش سے خاندانی ثقافتی تعلقات ہیں ... مزید
-
ہنگری ٗ پاکستانی تارک تارکین کے گروپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن سے فرار ہوتے ہوئے ٹریک پر گرکرجاں بحق ،انتظامیہ نے آٹھ سو تارکین وطن کو حراست میں لیا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.