پاکستان یمنی بحران کے سیاسی حل کیلئے قائم اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے،سرتاج عزیز، پاکستان امن پسند ملک ، افغانستان مین امن کا خواہشمند ہے ،مشیر خارجہ

پیر 7 ستمبر 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان یمن بحران کا سیاسی حل نکالنے کیلئے قائم اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یمن بحران کو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی قرار داد کے ذریعے حل نکالا جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرتاج عزیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان یمن میں اندوہناک واقع میں متاثرہ حکومتوں اور عوام سے اظہار ہمدردی کرتا ہے ۔

پاکستان یمن بحران کے سیاسی حل کیلئے قائم اتحاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اس مسئلے کو یو این کی سلامتی کونسل کی قرا رداد کے ذریعے حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور افغانستان مین امن کا خواہشمند ہے ۔ افغانستان مین امن کے ذریعے خطے میں خوشحالی اور ترقی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :