سول ملٹری تعلقات میں اہم واقعہ ہونے کا وقت آن پہنچا ،یہ صورت حال وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی نامزدگی تک جاری رہ سکتی ہے ، میڈیا رپورٹس

اتوار 6 ستمبر 2015 10:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) سویلین ملٹری تعلقات میں اہم واقعہ ہونے کا وقت آن پہنچا ہے یا پھر جلد آنے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی یہ بات اب معمول کا حصہ بن چکی ہے لیکن ہر دوسرے دن گھنٹوں تک جاری رہنے والی ملاقاتوں سے سویلین ملٹری تعلقات کے حوالے سے اچھے اشارے نہیں مل رہے ۔

ہر مرتبہ سرکاری بیان کے اجراء سے ہمیں موضوع کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی پاک چین اقتصادی راہداری پر بات ہوئی تو کبھی پاک بھارت تعلقات پر ، کبھی پاک امریکہ دوروں پر یا پھر ضرب عضب پر تبادلہ خیال ہوا تو کبھی نیشنل ایکشن پلان پر ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف حکومت نے بادل نخواستہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے حوالے سے فوجی موقف کی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

کڑوا سچ یہ ہے کہ آپریشن کو روکنے کے لئے سیاسی حکومت کے پاس بمشکل ہی کوئی سیاسی سرمایہ یا اخلاقی یا انتظامی جرات باقی رہ گئی ہے ۔اپیکس کمیٹیوں کے جدید طریقہ کار نے ایسا ہونے کا راستہ بند کرد یاہے یہ صورت حال وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی نامزدگی تک آئندہ چند ماہ تک جاری رہ سکتی ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہے کہ اب اور اس وقت کے بیچ میں کئی اہم واقعات پیش آ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :