الطاف حسین کو روز روزکی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی‘ آصف زرداری ،ا یم کیو ایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ ،خلافی کی اور دھوکہ دیا،پی پی سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دے گی ،بیان

اتوار 6 ستمبر 2015 10:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو روز روزکی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی‘ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی سے وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا۔

(جاری ہے)

پی پی سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے یہاں پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے وعدوں کی پاسداری کی ہم نے ایمکیو ایم سے مذاکرات کئے ہین دو شرائط رکھیں پہلی شرط یہ تھی کہ سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی دوسرا کراچی شہر کو پرامن بنانے کیلئے تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو بہتان تراشی زیب نہیں دیتی الطاف حسن کی منفی سیاست ایم کیو ایم کیلئے بھی نقصان دہ ہے ایم کیو ایم قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی و خوشحالی کی خدمت کرے ۔ الطاف حسین غیر ضروری تقاریر سے بھی پرہیز کریں۔