بھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیاں ،پاکستان نے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا ،بھارتی جارحیت سے 20 پاکستانی شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ،ملیحہ لودھی کا مطالبہ

اتوار 6 ستمبر 2015 10:01

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2015ء ) پاکستان نے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیاکہ وہ بھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت سے 20 پاکستانی شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہنا ہے کہ خط میں بھارتی جارحیت اورسیزفائرکی خلاف وزریوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل،پیس کیپنگ ڈپارٹمنٹ کوبھی صورتحال سے آگاہ کیاہے۔اقوام متحدہ کے مبصرگروپ برائے پاکستان وہندوستان کوتحقیقات کرانی چاہئیں۔خاص طور پران کارروائیوں کانوٹس لیناچاہیے جن میں عام شہری شہید ہوئے۔اگست میں سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا اور 20کیقریب عام شہری شہید جب کہ 100 سے زائدزخمی ہوئے،ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزکارروائیاں ختم کرانیکامطالبہ کیاہے،اقوام متحدہ کے ممبران بھارتی جارحیت کانوٹس لیں۔