امریکی حکومت نے 2014 ء میں دفاع پر 610 ارب ڈالر ،بھارت 50 ارب ڈالر، پاکستان نے 700 ارب روپے خرچ کئے،رپورٹ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) امریکی حکومت نے گزشتہ سال دفاعی اخراجات میں 56 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 610 ارب ڈالر خرچ کئے جبکہ بھارت نے 50 ارب ڈالر اور پاکستان 700 ارب روپے خرچ کئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے 2014 ء میں دفاع پر 610 ارب ڈالر خرچ کئے‘ جبکہ چیننے 362 فیصد اضافے کے ساتھ 216 ارب ڈالر‘ روس نے 170 فیصد اضافے کے ساتھ 83 ارب ڈالر ‘ سعودی عرب نے 133 فیصد اضافے کے ساتھ 81 ارب ڈالر‘ فرانس نے ایک فیصد اضافے کے ساتھ 62 ارب ڈالر‘ برطانیہ نے سترہ فیصد اضافے کے ساتھ 60 ارب ڈالر ‘ بھارت 50 ارب ڈالر اور جرمنی نے تین فیصد کمی کرتے ہوئے 46 ارب ڈالر کی کثیر رقم دفاع پر خرچ کی۔

اسی طرح ترکی کے 2014 ء میں 22.6 ارب ڈالر اور یونان نے 5.3 ارب ڈالر خرچ کئے پاکستان نے 2014 ء میں دفاع 700 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :