نیب کے بعد وزارت پانی و بجلی کا بھی نندی پور پاور پلانٹ کی ناقص کارکردگی کا جائزہ ، 57 ارب لگا کر نندی پور پاور پلانٹ کیوں بند ہے؟ وزارت پانی و بجلی کا نوٹس ، ایم ڈی نندی پور سے وضاحت طلب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) 57 ارب روپے لگا کر نندی پور پاور پلانٹ کیوں بند ہے؟ وزارت پانی و بجلی نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی نندی پور سے وضاحت طلب کرلی۔ نیب کے بعد وزارت پانی و بجلی نے بھی نندی پور پاور پلانٹ کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لے لیا ہے وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ 57 ارب روپے لگا کر نندی پور پاور پلانٹ کیوں بند ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی نے ایم ڈی نندی پور کو لکھے گئے خط میں ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث 425 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہورہی ہے پلانٹ پر 28 ارب روپے اضافی خرچ ہوئے کنٹریکٹر نے صلاحیت سے کم بجلی پیدا کی ہے انتظامیہ نے معاملے کا بھی تک نوٹس کیوں نہیں لیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا اور نیب بھی اس پر انکوائری کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :