یوم دفاع کل منایا جائے گا، صبح 9 بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ، 9:29 پر شہداء کو خراج عقیدت پیس کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی جائے گی،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات ہونگی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء)چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر صبح 9 بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ 9:29 پر شہداء کو خراج عقیدت پیس کرنے کیلئے پوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔

(جاری ہے)

شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات بھی ہوں گی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں قائم جنگ ستمبر کی پچاس سالہ تقریبات کیلئے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 6 ستمبر اتوار کو تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور جنگ ستمبر 1965 ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی۔

صبح 9:29 منٹ سے ساڑھے 9 بجے تک خاموشی اختیار کی جائے گی اس کا مقصد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ 6 ستمبر کو ملک بھرمیں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :