ایکنک کا اجلاس، 31686 ملین روپے کے انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی منظوری ،تین ہزار افغان طلبا کو وظائف دینے ،اقتصادی راہداری کے تحت پروجیکٹس پاکستان ریل کوٹ سیکشن ( فیز ون ) حویلیاں تھاہ کوٹ 120 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 6859 ملین روپے کی بھی منظوری

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء) ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل ( ایکنک) نے 31686 ملین روپے کے انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں تین ہزار افغان طلبا کو وظیفہ دینے ، پاکستان چین اکنامک کوریڈور کے تحت بننے والے پروجیکٹس پاکستان ریل کوٹ سیکشن ( فیز ون ) حویلیاں تھاہ کوٹ 120 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے ب 6859 ملین روپے میں بھی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ایکنک کا اجلاس جمعہ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوا اجلاس میں تفصیلی غور وحوض کے بعد 31686 ملین روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی اس پروجیکٹ کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو مکمل کروائے گا اس منصوبہ کی لاگت 31686 ملین روپے ہے جس میں 250ملین روپے کا اے بی ڈی کا لون بھی شامل ہے اس پروجیکٹ کے تحت طورخم ، چمن اور واہگہ کے کراسنگ پوائنٹ پر جدید ٹریڈ اور ٹرانزٹ سسٹم قائم کیا جائے گا ایکنک نے تفصیلی خوروحوض کے بعد تین ہزار افغان طالب عملوں کو وزیراعظم کے حکم کے تحت سکالر شپ دینے کی منظوری دے دی حکومت پاکستان اس سکیم کے لیے 4201.541 ملین روپے مہیا کررہی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبہ کے تحت 15جون کو 2504.541 ملین روے جاری کئے جاچکے ہیں اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی تبدیلی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس منصوبے کی منظوری دے دی گئی اس منصوبہ کی ٹوٹل لاگت 12315.18 ملین روپے ہے جس میں 89.88 ملین ڈالر انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریلکچر ڈویلپمنٹ کی جانب سے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرے گی اس منصوبہ کے تحت علاقہ کو زراعت اور دیگر چیزوں میں بہتری لا کر دیگر علاقوں سے ملایا جائے گا جس سے خطہ میں تبدیلی کی ایک نئی لہر آئے گی ایکنک نے 13817.698 ملین روپے کے پنجاب پولیس انضمام کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن پروگرام کی منظوری دے دی اس کے علاوہ ایکنک نے 23594.911 ملین روپے کی پرائم منسٹر یوتھ ٹریننگ سکیم 2015-16ء کی منظوری بھی دے دی گئی اجلاس میں پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت بننے والے سڑکیں اسلام آباد ریل کوٹ سیکشن فیز ون اور حویلیاں ٹھاہ کوٹ 120کلو میٹر کی 6859 ملین روپے میں منظوری دے دی اس منصوبے کو نیشنل اتھارٹی مکمل کرے گی اس کے علاوہ ایکنک نے 13755 ملین روپے کے سکیمیں خاران روڈ منصوبہ کی منظوری دے دی یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا اجلاس میں تھرکول منصوبے کو پانی کی سپلائی کیلئے مکھی فراش لنک کنال پروجیکٹ سندھ کی منظوری دے دی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کو وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر برابری کی بنیاد پر شیئر کرے گی کمیٹی نے شادی خرڈیم غابیر ڈیم اور چکوال ڈیم کی بھی منظوری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :