بلدیاتی الیکشن کیلئے انتظامات مکمل ہیں،اب الیکشن کمیشن کا کام ہے، بلاول بھٹو زرداری،بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے نوجوانوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے،پارٹی کا فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،عمران خان جتنے مرضی سندھ کے دورے کرلیں عوام ٹھکرا چکی ،سکھر،گھوٹکی اور خیرپور کے رہنماؤں سے گفتگو

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے انتظامات مکمل ہیں،اب الیکشن کمیشن کا کام ہے،عمران خان جتنے مرضی سندھ کے دورے کرلیں عوام ٹھکرا چکی ہے،سکھر،گھوٹکی اور خیرپور کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے،پارٹی کا فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل حل کریں اور بلدیاتی انتخابات میں100فیصد کامیابی حاصل کرنے کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کے جتنے مرصی دورے کرلیں،عوام ان کوٹھکرا چکی ہے