راولپنڈی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کالاکھوں روپے جواء نیٹ ورک راجہ بازار سے چلائے جانے کا انکشاف،نیٹ ورک مبینہ طورپر بیرون ملک سے بھی رابطے میں ہے ،سرکردہ گروہ میں شیخ برادری ،ملک برادری ،خان گروپ سرفہرست،مقامی پولیس اور کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، ذرائع

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) راولپنڈی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کالاکھوں روپے جواء نیٹ ورک راجہ بازار سے چلائے جانے کا انکشاف ہواہے ، نیٹ ورک مبینہ طورپر بیرون ملک سے بھی رابطے میں ہے ،سرکردہ گروہ میں شیخ برادری ،ملک برادری ،خان گروپ سرفہرست ہیں جو مقامی پولیس اور کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ راولپنڈی میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹی ٹونٹی کپ کی افتتاحی تقریب سے قبل ملک بھر کے بڑے جواریوں نے راجہ بازار مارکیٹ،کمرشل مارکیٹ اور اطراف میں ڈھرے جما لیے ہیں جس کے بعد جڑواں شہروں کے شوقین جواریوں نے بھی لنگوٹ کس لیے ہیں۔

افتتاحی میچوں میں بھی لاکھوں روپے کا جواء لگایا گیا ۔ موبائل فون سے آپریٹ ہونے والے جوائے کے باعث پولیس ریڈ کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے جبکہ جواری بھی خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اگر مقامی پولیس کی جانب سے راجہ بازار مارکیٹ کا دورہ کیا جائے تو انہیں حقیقت کا بخوبی علم ہو جائے گا کہ راولپنڈی میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹی ٹونٹی کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد شہر بھی جواریوں کے سواء کچھ نظر نہیں آرہاہے ۔

اور جوائے کا ریٹ کس حد تک سرائیت کرگیاہے ۔واضح رہے کہ مختلف شہروں کی ٹیموں پر جواء کے علاوہ کھلاڑیوں پر بھی فی کس کے حساب سے ریٹ مقرر کردیا گیا ہے جس کا درست اعداوشمار 6ستمبر آخری میچوں سے دس گناہ اضافے کے ساتھ بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ جواریوں کے ٹاؤٹ اسٹیڈیم میں موجودگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر کہنا تھاکہ شہر میں ہونے والے جواء سے ان کا تعلق نہیں کھلاڑیوں کی شرکت نہیں ہو نی چاہیے اس سے نیاء ٹیلنٹ غلط راہ پر گامزن ہو کر ملکی کرکٹ کے لیے تباہی کا باعث بن سکتاہے

متعلقہ عنوان :