ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے کر دی گئی ہیں لیویز حکام کے مطابق ایران میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں خرم شہزاد ، محمدیوسف ،سفیان علی اورعامر یعقوب کی لاشیں تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کر دی گئیں مقتولین کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں فیصل آباد اور گردونواح سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :