پی آئی اے کا روا ں ما ہ ٹکٹ خریدنے پرشاندار ڈسکاونٹس کا اعلان،نیو یارک، ٹورنٹو، یو کے ، پیرس، مِلان، کوپن ہیگن، اوسلو، بیجنگ، کوالا لمپور اور متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں پر اکانومی کلاس میں 20فیصد اور بزنس کلاس میں 30فیصد ڈسکاونٹ دیا جا ئے گا

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء)پی آئی اے نے صارفین کے لئے3 سے 25 ستمبر 2015کے درمیان ٹکٹ خریدنے پرشاندار ڈسکاونٹس کا اعلان کر دیاپی آئی اے نے پاکستان سے نیو یارک، ٹورنٹو، یو کے ، پیرس، مِلان، کوپن ہیگن، اوسلو، بیجنگ، کوالا لمپور اور متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں پر اکانومی کلاس میں 20فیصد ڈسکاونٹ اور بزنس کلاس میں 30فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے وہ صارفین جو 3 اور 25 ستمبر 2015کے درمیان ٹکٹ خریدیں گے ، ان شاندار ڈسکاونٹس سے مستفید ہوسکیں گے۔ڈسکاونٹس پی آئی اے کے ان مسافروں کیلئے ہیں جو 1 اکتوبر اور 30 نومبر 2015 کے درمیان پاکستان سے بین الاقوامی پروازوں پر پی آئی اے سے سفر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :