پی ایس او افسران کے دہشتگردوں سے رابطے کی تحقیقات شروع ہونے کا امکان

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بعد پی ایس او کے اعلیٰ افسران کی دہشتگردوں سے گہرے رابطوں کی بھی تحقیقات کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ پی ایس او میں اربوں روپے کی کرپشن کے واقعات موجود ہیں اور یہ کرپشن کی رقم دہشتگردی میں خرچ ہونے کے بارے میں تحقیقات کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے عندیہ دیا ہے کہ پی ایس او میں بھی کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا اور پی ایس او کے کرپٹ مافیا کا دہشتگردوں سے گہرے تعلق کی تہہ تک پہنچا جائے گا اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے پی ایس او کی ترجمان خاتون سے بار بار رابطہ کیا گیا کہ آیا پی ایس او کے افسران کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں یا نہیں تو انہوں نے جواب دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کیا ہے سوئی سدرن کے دس اعلیٰ افسران کیخلاف دہشتگردوں کو فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ افسران گرفتار بھی ہیں ۔