پاکستان میں بھارتی مداخلت ،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ثبوت برطانیہ کو دیدیئے، برطانوی حکام کی معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دھانی

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کو دے دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے برطانوی وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سے اپنی ملاقاتوں میں انہیں یہ ثبوت پیش کئے ہیں ۔ برطانوی حکام نے معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی رپورٹ پر جلد جواب مانگا ہے۔