زرداری نے نوازشریف کو کہا کہ ہماری طرف یا دوسری طرف ہوجائیں، درمیان میں ٹھہرکرتماشانہ دیکھیں،اسدعمر،قوم کرپشن سے تنگ آچکی ،پیپلزپارٹی دورمیں سپریم کورٹ اوراب مسلم لیگ ن کے دورمیں فوج ایکشن لے رہی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال ، ڈاکٹرعاصم کی غلطیوں کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،،آصف زرداری اوریوسف رضاگیلانی دونوں عدالتوں میں کیسزکاسامناکررہے ہیں ، قمرزمان کائرہ

منگل 1 ستمبر 2015 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نوازشریف کوواضح طور پر کہہ دیاہے کہ آپ ہماری طرف یاپھردوسری طرف ہوجائیں درمیان میں ٹھہرکرتماشانہ دیکھیں،قوم اب کرپشن سے تنگ آچکی ہے ،پیپلزپارٹی کے دورمیں سپریم کورٹ اوراب مسلم لیگ ن کے دورمیں فوج ایکشن لے رہی ہے ۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف سائرہ افضل تارڑکے بیان پرکہاکہ ڈاکٹرعاصم کی غلطیوں کی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔پیرکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنمااسدعمرنے کہاکہ کراچی آپریشن سے وزیراعظم نوازشریف خوش نہیں ہیں اورسیاسی معاملات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں وہم میں مبتلاہیں ،پہلے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی ہوئی اوراب پیپلزپارٹی کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس پراب مزیدبراہ راست سیاست نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم اب ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے تنگ آچکی ہے ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے چھ چھ مرتبہ اورسندھ اور پنجاب میں باریاں لی ہیں لیکن کسی پارٹی نے بھی کرپشن میں ملوث اپناایک امیدواربھی نہیں پکڑا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سپریم کورٹ نے کرپشن کے خلاف اقدامات کئے تھے اوراب مسلم لیگ ن کے دورمیں فوج کرپشن کے خلاف اقدام کررہی ہے ۔

اسدعمرنے کہاکہ اب آصف زرداری نے وزیراعظم کوکھلے عام وارننگ دی ہے کہ آپ ادھرکھڑے ہوں یاادھرکیونکہ اب تماشانہیں چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں اسدعمرنے کہاکہ اصغرخان کیس میں جس نے پیسے لئے اوردیئے اس پرکوئی بھی ایکشن نہیں لیاگیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے سائرہ افضل تارڑکے بیان پرکہاکہ اگرڈاکٹرعاصم نے غلطیاں کی ہیں توپھراس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے ،ہم نے کرپشن کی کبھی وکالت نہیں کی ،آصف زرداری اوریوسف رضاگیلانی دونوں عدالتوں میں کیسزکاسامناکررہے ہیں ،دہشت گردی سے پیپلزپارٹی سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے