پاکستان کو اب دوبارہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ثالثی کی درخواست نہیں کریں گے، مذاکرات بحال ہو گئے تو یہ دوبارہ پاکستان کی عدم موجودگی میں جاری رہیں گے،افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 1 ستمبر 2015 09:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں امن عمل میں ثالثی کیلئے نہیں کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سے اب افغانستان کے مفاہمتی عمل میں ثالثی کی توقع نہیں، اس لئے ہم پاکستان کو اب دوبارہ افغان حکومت اور طالبان گروپ کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کے عمل میں ثالثی کی درخواست نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ بحال ہو بھی جاتے ہیں تو یہ پاکستان کی موجودگی کے بغیر جاری رہیں گے۔