بلقیس ایدھی کے لئے بھارت سے بہتری ساڑھی کا تحفہ لا یا ہوں، مومن ملک،بلقیس ایدھی کو اپنی ماں سمجھتا ہوں اور بالمشافہ ملاقات کر کے انہیں یہ تحفہ دوں گا، گیتا حوالگی کا کیس لڑنے والے بھارتی وکیل کی خبر رساں ادارے سے بات چیت

پیر 31 اگست 2015 09:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء) گیتا حوالگی کا کیس لڑنے والے بھارتی وکیل مومن ملک نے کہا ہے کہ وہ عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے لئے بھارت سے بہتری ساڑھی کا تحفہ لائے ہیں،بلقیس ایدھی کو میں اپنی ماں سمجھتا ہوں اور بالمشافہ ملاقات کر کے انہیں یہ تحفہ دوں گا۔یہ بات انہوں نے ”خبر رساں ادارے “ سے بات چیت کے دورا ن بتائی۔

(جاری ہے)

بھارتی وکیل مومن ملک نے کہا کہ ایدھی ہوم میں داخل بھارتی لڑکی گیتا کی رہائی کے حوالے سے اقدامات جتنی جلدی ہو جائے اچھا ہے کیوں کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے اعلی ذمہ داروں کا بیان ریکارڈ پر ہے جس میں انہوں نے خود کہا ہے کہ اگر لڑکی کواس کے والدین تک پہنچانے میں تاخیر کی گئی تو یہ بچی قومہ میں بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ گیتا کے حوالے سے 15سال سفارت کاری کی نذر ہو گئے اور نتیجہ اب بھی صفر ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مزید15سال مزید انتظار کرنا پر جائیگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کا نقصان دونوں ملکوں کو ہے اس لئے صرف انسانیت کے ناطے اس کشیدگی کو فوری ختم کیا جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :