پاکستان ،چین اورامریکہ کے درمیان افغان امن عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق،ستمبرمیں افغان حکومت اورطالبان کے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کاامکان،وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدراشرف غنی کی جلد ملاقات بھی ہوگی ،رپورٹ

پیر 31 اگست 2015 09:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2015ء)پاکستان ،چین اورامریکہ کے درمیان افغان امن عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق رائے طے پاگیاہے ،ستمبرمیں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کاامکان ہے ،جبکہ وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدراشرف غنی کے درمیان جلدبراہ راست ملاقات بھی ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان نے امریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن وائس کوافغانستان میں امن عمل کوسبوتاژ کئے جانے کے حوالے سے امریکہ کوآگاہ کیااورانہیں بتایاگیاکہ افغان خفیہ ادارے”را“ کے حامی ایس دی ایس میں لوگ موجودہیں جبکہ را دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت بھی پاکستان نے فراہم کردیئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سیکورٹی مشیرسوزن وائس اورجرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سٹین میئر کااسلام آبادکادورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان اورافغانستان میں مذاکرات کے تعطل کوختم کرنے کیلئے یورپی یونین سرگرم ہے،افغان صدراشرف غنی کومذاکرات پرراضی کرنے کیلئے مغربی سفارتکاروں نے سفارتکاری میں تیزی لائی ہے ،پاک افغان رہنماوٴں کے درمیان جلدبراہ راست بات چیت ہوسکتی ہے