پیپلزپارٹی دہشتگردوں کی سب سے بڑی مخالف ہے، خورشید شاہ،ڈاکٹر عاصم اگر دہشتگردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ثبوت دیں،کرپشن سے متعلق کسی ڈکٹیٹر سے نہیں سیاستدانوں سے پوچھا جاتا ہے،لفظ ”جنگ“ پر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،نیشنل ایکشن پلان صرف دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونا چاہئے،ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،اپوزیشن لیڈر

اتوار 30 اگست 2015 10:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کی سب سے بڑی مخالف ہے،ڈاکٹر عاصم اگر دہشتگردوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ثبوت دیں،کرپشن سے متعلق کسی ڈکٹیٹر سے نہیں سیاستدانوں سے پوچھا جاتا ہے،کرپشن کا خاتمہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جتنے مقدمے بنانے ہیں بنائیں ہم خوفزدہ نہیں،کوئی شخص خورشید شاہ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ خورشید شاہ کرپٹ ہے یا بھتہ خور ہے،فوج ضرب عضب میں مصروف ہے بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزی کرنے میں مصروف ہے،ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تو ان الزامات کا ثبوت میڈیا کو دکھایا جائے،کرپشن ختم کرنا سیاستدانوں کا کام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن کے کیسز بنائیں،لفظ ”جنگ“ پر میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،ایم کیو ایم کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا،مجھے پاکستان سب سے زیادہ عزیز ہے میں پاکستانی ہوں پارلیمنٹ میں بطور حزب اختلاف نمائندگی کرتا ہوں،وقت آگیا ہے کہ پی پی پی سے کالی بھیڑوں کو نکالا جائے،نیشنل ایکشن پلان صرف دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونا چاہئے،رینجر کے اختیارات کی مدت میں توسیع کی گئی ہے،ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،حکومت کو مسائل کے حل کیلئے اے پی سی بلانے کا مشورہ دیاتھا،پیپلزپارٹی پر دہشتگردی کا الزام سوچ سے بالاتر ہے،بی بی نے اپنے دور حکومت میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں