راولپنڈی، چک بیلی خان اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، افغا نیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 30 اگست 2015 10:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ددیگر 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کہ سرچ آپریشن حساس اداروں کی اطلاع پر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گزشتہ روز قانون فافذ کرنیوالے اداروں نے چیک بیلی سے 6کلو میٹر دور ایک گاؤں دھاندہ میں سرچ آپریشن کیا جس میں دو افغان ایجنٹوں سمیت 5غیر ملکیوں دولت خان ولد شیر خان، نذر خان ولد شیر خان، نادر خان ولد حیات خان، دولت خان ولد باز خان، حسنین گل ولد داد گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

جن کے پاکستانی ہونے کی شناخت نہ ہوسکی اور ان سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :