1965ء کی جنگ کے ہیروز کی یادگاری تصاویر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری، بھارتی قیدیوں ، بھارت سے قبضے میں لئے گئے ٹینک اور اسلحے کی تصاویر شامل ہیں

اتوار 30 اگست 2015 10:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنی ویب سائٹ پر 1965ء کی جنگ کے ہیروز کی یادگاری تصاویر جاری کردی ہیں ۔ یادگاری تصاویر جاری کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو پچاس سال پہلے 1965ء کے جنگ کے حوالے سے پاک فوج کی قربانی سے آگاہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 65ء کے ہیرو ز کی تصاویر آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں ویب سائٹ پر بھارتی قیدیوں ، بھارت سے قبضے میں لئے گئے ٹینک اور اسلحے کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں جن کا مقصد پچاس سال کے بعد عوام کو پاک فوج کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ وسائل کے کم ہونے کے باوجود دشمن ملک کا کس طرح مقابلہ کیا جائے جس کے بروقت عوام کو آزادی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا ۔