حکومت نے خفیہ طور پر آصف علی زرداری کو کرپشن کیس میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ، رپورٹ

اتوار 30 اگست 2015 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) حکومت نے خفیہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کو پیغام دیدیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کسی بدعنوانی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی کابینہ کے ایک اعلیٰ وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے پی پی پی کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن بارے اشتعال انگیز بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے انہوں نے پی پی پی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ زرداری کو گرفتار نہیں کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی پی پی کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کریں ۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حکمران جماعت کی تحریک انصاف کے انتخابات کے حوالے سے کشیدگی چل رہی ہے جبکہ بیک وقت وہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مفاہمت کی خواہاں ہے رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پی پی پی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران حکومت کی معاونت میں مددگار ثابت ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :