رینجرزکاناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال پر چھاپہ ،ہسپتال کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف کو حراست میں لے لیا،اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے

اتوار 30 اگست 2015 10:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء)رینجرز اہلکاروں نے ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر پٹرولیم اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف کو حراست میں لے لیاہے اور اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کے نارتھ ناظم آبا دمیں واقع ضیاالدین ہسپتال میں چھاپہ مارکارروائی کی اورافسران نے ہسپتال کے ایڈمنسٹریشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف اور حراست میں لیتے ہوئے ،مریضوں کے بائیو ڈیٹا کے دستاویزات اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو رینجرز اہلکاروں نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعدعدالت نے مزید 90روزہ ریمانڈ پر ڈاکٹر عاصم کو تفتیش کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیاتھا ڈاکٹر عاصم دوران تفتیش اہم دستاویزات بھی رینجرز کے حوالے کر چکے ہیں جس پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اہم شخصیات کی گرفتاری بھی عمل میں لائے جانے کاا مکان ہے۔

متعلقہ عنوان :