بھاگ کر پاکستان آنے والا مجرم امریکا بدر ، پاکستانی نژ اد امریکی امیر احمد کو رشوت اور سازش کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنا ئی گئی تھی

ہفتہ 29 اگست 2015 09:55

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء ) پاکستان نے رشوت اور سازش کرنے پر 15 سال قید سزا پانے والے پاکستانی نژ اد امریکی امیر احمد کو امریکا بدر کر دیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احمد کو بدھ کے روز امریکا بدر کیا گیا، جہاں وہ اپنی سزا کاٹیں گے۔امریکی فیڈرل استغاثہ نے صحافیو ں کو بتایا کہ اوہایو کی ایک عدالت احمد کے کیس پر نظر ثانی کرے گی۔

40 سالہ احمد ریاست اوہایو کے سابق خزانچی ہیں۔ انہوں نے دو ڈیموکریٹک خزانچیوں کیلئے کام کرنے کے بعد جنوری 2009 سے اکتوبر 2010 تک صدر بارک اوباما کے بطور وائٹ ہاوٴس چیف آف سٹاف خدمات سر انجام دینے والے شکاگو کے مئیر رحم ایمینول کی ملازمت کی۔2013 میں احمد پر رشوت اور سازش کے الزامات ثابت ہوئے تھے، تاہم وہ سزا سے بچنے کیلئے پاکستان بھاگ آئے۔

(جاری ہے)

انہیں گزشتہ سال اپریل میں جعلی میکسیکن پاسپورٹ، جعلی پاکستانی پیدائشی سرٹیفکیٹ ، جعلی پاکستان ویزہ اور 175000 ڈالرز رکھنے پر پاکستان میں گرفتار کیا گیا۔احمد امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی جیل میں قید رہے اور دوسری جانب امریکا میں ان کی عدم موجودگی میں یکم دسمبر کو سزا سنا دی گئی۔15 سال قید کے ساتھ ساتھ عدالت نے انہیں دھوکے سے کمائے 32 لاکھ ڈالرز واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔ احمد کے تین ساتھیوں کو بھی سزائیں دی گئی ہیں۔عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 2009 ا ور جنوری2011 کے دوران احمد ، محمد نور، مالی مشیر ڈگلس ہمپٹن اور شگاگو مورٹگیج بروکر جوزف نے احمد کی سرکاری حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پرکشش سرکاری بزنس حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :