حکومت کا سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ ایازصادق کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے نتیجے تک خالی رکھنے کا فیصلہ،وزیر اعظم سابق سپیکر کوالیکشن جیتنے کے بعد اسی منصب پر فائز کرنے کی سفارشوں پر مجبو ر ہوئے

ہفتہ 29 اگست 2015 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)حکومت کا سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق سپیکر ایاز صادق کی درخواست پر ان کے حلقے میں ضمنی الیکشن تک خالی رکھنے کا فیصلہ۔سابق سپیکر کوالیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ وہی منصب دینے کی سفارشوں نے وزیر اعظم کو مجبور کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق سپیکر آیاز صادق نے وزیر اعظم سے ذاتی اور چند اپنے دوستوں کی وساطت سے درخواست کی ہے کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ آنے تک سپیکر کا عہدہ پر کسی اور کونامزد نہ کیا جائے کیونکہ انہیں قوی یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں وہ اپنی قیادت کو مایوس نہیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پہلے بھی سابق سپیکر سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ الیکشن جیت کر آئیں گے توانہیں سپیکر کا عہدہ دوبارہ تحفہ میں دیا جائے گا،تاہم متعد د وزرا اور ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز اپنی قیادت سے درخواست کی کہ عہدہ پر نئے سپیکر کو نامزد نہ کیا جائے جب تک ضمنی الیکشن کا رزلٹ نہ آجائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آعظم نے انکی رائے مان لی ہے ۔