افغانستان میں اب بھی 75فیصدکنٹرول طالبان کاہے ،مولاناسمیع الحق ،طالبان کے اقدامات اسلام کے اصل روح کے مطابق ہیں ، مشرف نے ریاست کوتباہ کردیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اگست 2015 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)جمعیت علماء اسلام (س)کے سربرا ہ مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ افغانستان میں اب بھی 75فیصدکنٹرول طالبان کاہے ،طالبان کے اقدامات اسلام کے اصل روح کے مطابق ہیں ،پرویزمشرف نے ریاست کوتباہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب بھی افغانستان پرکنٹرول طالبان کاہے ،طالبان نے افغانستان کوغیرملکی افواج سے نجات دلاناتھی ،غیرملکی جارحیت کے خلاف طالبان کی جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان کے اقدامات اسلام کے مطابق ہیں ،طالبان اللہ کی زمین پراللہ کانظام چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ 1947ء سے پاکستان بنا،پاکستان بنانے کامقصدابھی تک حاصل نہ ہوسکا،پاکستان میں قرآن وسنت کے علاوہ کوئی بھی نظام قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کااگلہ دورشروع ہونے کاامکان ہے ،افغان حکومت کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان جاری کرنے سے مذاکرات کے عمل کونقصان پہنچا۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف نے پاکستانی اداروں کوجتنانقصان پہنچایااتناکسی اورحکمران نے کبھی نہیں پہنچایا

متعلقہ عنوان :