آپریشن ضرب عضب کی کامیابی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشترکہ کوششوں پرمنحصرہے ،اسحاق ڈار ، ضرب عضب کے مکمل اخراجات 1.9ارب ڈالرہیں،آپریشن کی کامیابی تک مکمل تعاون کیاجائیگا، فاٹاکے عارضی بے گھرافرادکی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 29 اگست 2015 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشترکہ کوششوں پرمنحصرہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فاٹاکے عارضی بے گھرافرادکی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل اخراجات 1.9ارب ڈالرہیں جس میں سے 80ملین ڈالرعارضی بے گھرافرادکی بحالی ،530ملین ڈالرسیکورٹی ،270ملین ڈالرآپریشن پرخرچ ہوناہیں ،ان میں سے آدھی سے زائدرقم حکومت نے جاری کردی ہیں ۔

اورآپریشن کی کامیابی تک ان سے مکمل تعاون کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومتکے پاس تین سوملین ڈالرآئے اوردیگربے گھرافرادکی بحالی پرخرچ کئے ہیں ،وزیرخزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت ،فاٹا،سیفران اورسیکورٹی فورسزنے عارضی بے گھرافرادکی وطن واپسی کیلئے مل کرکام کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ورلڈبینک کی جانب سے فاٹاکے عارضی بے گھرافرادکیلئے 75ملین ڈالرکی رقم جاری کرنے پرانہیں سراہا۔

اس موقع پرسیکرٹری اکنامک آفیسرڈویژن نے میٹنگ کوبتایاکہ 800ملین ڈالرکے لئے چین ،ایشین ڈویلپمنٹ پروگرام اوراٹلی آگے بڑھ رہے ہیں ،اس کے لئے طریقہ کارفائنل کیاجارہاہے ،اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے عارضی بے گھرافرادکے لئے اکنامک آفیئرڈویژن میں آپریشن یونٹ کاافتتاح کیا،اورہدایت کی کہ عارضی بے گھرافرادکی وطن واپسی 2016ء کے آخرتک مکمل کی جائے ،میٹنگ میں اکنامک آفیئرڈویژن فنانس ڈویژن ،پلاننگ افیئرڈویژن ،سیفران فاٹانادراکے حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :