عمران خان کو ٹربیونلز کے فیصلوں پر اچھلنے کودنے کی ضرورت نہیں ،مولانا فضل الرحمن ، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ پھنس چکے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کا عوامی عدالت میں جانا مناسب فیصلہ ہے ، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا عندیہ دیدیا ہے ، الیکشن کمیشن کے ارکان کو نہیں جانتا وہ رہیں یا نہ رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو ٹربیونلز کے فیصلوں پر اچھلنے کودنے کی ضرورت نہیں ، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ پھنس چکے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کا عوامی عدالت میں جانا مناسب فیصلہ ہے ، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا عندیہ دیدیا ہے ، الیکشن کمیشن کے ارکان کو نہیں جانا وہ رہیں یا نہ رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ انتخابات 2013ء کے بعد مجھ سے دباؤ ڈالا گیا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بننے دی جائے سب سے پہلے ہم نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے بعد ڈیڑھ سال بعد دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کی جو مناسب نہیں ہے عمران خان پورے ملک کی سیاست کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں تحریک انصاف کی نظریاتی سیاست ختم ہوگئی ہے عمران خان کو بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی نظر نہیں آتی میڈیا غیر ضروری طورپر عمران خان کی سپورٹ کرتا ہے عمران خان کو الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے پر اچھل کود نہیں کرنی چاہیے الیکشن ہوئے اور ہار گئے تو کیا کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا سپریم کورٹ کی بجائے عوام میں جانے کا فیصلہ اچھا ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو نہیں جانتا وہ رہیں یا نہ رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا انتخابی نظام میں کمزوریاں موجود ہیں تباہی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی بنتی ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی آپریشن کیخلاف نہیں ہے ان کے کچھ تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کیلئے ازالہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ایم کیو ایم کے معاملے پر وزیراعظم اہم فیصلے کرینگے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن اور ضرب عضب سے دہشتگردی کم ہوئی ہے ۔