پاکستان میں دہشت گردی میں”را“کے ساتھ افغان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا انکشاف ،وفاقی پولیس ورینجرز کا اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں چھاپہ ، 2افغان انٹیلی جنس افسران سمیت 40مشتبہ افغانی گرفتار ،ملزمان کا دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف

جمعرات 27 اگست 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں”را“کے ساتھ ساتھ افغان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ،وفاقی پولیس ورینجرز نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرکراچی کمپنی میں چھاپہ کے دوران 2افغان انٹیلی جنس افسروں سمیت 40مشتبہ افغانیوں کو حراست میں لے لیاہے ،دو افغان انٹیلی جنس افسروں کو مزید کارروائی کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے جنہوں نے ابتدائی طورپر پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیاہے ۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن سیکٹر میں وفاقی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان سے تعلق رکھنے والے گرفتار بیالیس افراد میں سے دو کاتعلق افغان انٹیلی جنس افسران کے طورپر ہواہے جبکہ دیگر آپریشن کے دوران چالیس افغان افراد کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ گرفتار انٹیلی جنس افغان افسروں کو مزید کارروائی کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے ابتدائی طورپر پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے سمیت دیگر اہم انکشافات بھی کیے ہیں ۔